مجتبی شجاع الرحمن

پنجاب حکومت کا 12 جون کو آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) وزیر خزانہ مجتبی شجاع الرحمن کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کا بجٹ 11 جون کو آرہا ہے ہم 12جون کو پیش کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے 12 جون کو ٹیکس فری بجٹ پنجاب اسمبلی میں پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا، صوبائی وزیر خزانہ کہتے ہیں کہ اگر وفاق نے 12 جون کو بجٹ پیش کیا تو ہم 14 جون کو پیش کریں گے، پنجاب کا آئندہ مالی سال کا بجٹ ٹیکس فری ہوگا۔

وزیر خزانہ مجتبی شجاع الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ 14 اگست کو کسان کارڈ کا افتتاح ہوگا، کسانوں کے لئے 400 ارب روپے کا پیکج دیا جائے گا، پبلک ٹرانسپورٹ کے لئے غیر ملکی کمپنیوں سے بات چیت چل رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے