پولیس

پنجاب حکومت کا کچہ ماچھکہ میں پولیس پر ڈاکوؤں کے حملے کا فوری اور موثر جواب دینے کا فیصلہ

(پاک صحافت) پنجاب حکومت نے رحیم یار خان کے علاقہ کچہ ماچھکہ میں پولیس گاڑیوں پر ڈاکوؤں کے حملے کا فوری اور موثر جواب دینے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا ہوم سیکرٹری سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس کے دوران ڈاکوؤں کے حملے کا فوری اور موثر جواب دینے اور ان کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کیا گیا جبکہ انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کو لیڈ کرے گا۔

مریم نواز نے ہوم سیکرٹری کو ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کی نگرانی کی ہدایت کی جبکہ آپریشن کیلئے سندھ حکومت سے رابطے کی ذمہ داری سیکرٹری داخلہ پنجاب کے سپرد کر دی گئی ہے۔

وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ ڈاکوؤں اور دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، حکمت عملی ترتیب دے کر کچے کے ڈاکوؤں کو منطقی انجام تک پہنچائیں، ریاست کی رٹ ہر صورت بحال کی جائے گی۔

پنجاب حکومت نے چند روز قبل کچہ آپریشن کیلئے اسپیشل ڈرونز کی خریداری کا فیصلہ کیا تھا جو سرویلنس کیساتھ ساتھ ہتھیار لے جانے اور حملے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔

کچے کا علاقہ رحیم یارخان اور راجن پور میں پنجاب اور سندھ کا سرحدی علاقہ ہے اور یہ دریائے سندھ کی دونوں جانب گھنے جنگل سے گھرا ہوا ہے جبکہ ہزاروں ایکٹر پر محیط اس غیرآباد علاقے میں ریت اور پتھریلے ٹیلے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بانئ پی ٹی آئی اپنی ذات سے نکل کر پاکستان کا سوچیں، مرتضیٰ وہاب

کراچی (پاک صحافت) میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے