مریم نواز

پنجاب حکومت کا کسان بینک بنانے کا فیصلہ، سی ایم پنجاب گرین ٹریکٹر سکیم کی بھی منظوری

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کاشتکاروں کے لئے تاریخی پیکیج کے تحت پنجاب کسان بنک، گرین ٹریکٹر سکیم، ہارویسٹر اور زرعی آلات کی مقامی سطح پر تیاری اور آئل سیڈ پروموشن پروگرام کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی مریم نواز اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں کسان پیکیج پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں کاشتکاروں کو آسان قرضوں کے لئے پنجاب کسان بینک قائم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ کاشتکاروں کے لئے سی ایم پنجاب گرین ٹریکٹر سکیم کی منظوری دی گئی۔ وزیراعلی نے ٹریکٹر پر محض چھ لاکھ روپے سبسڈی کی تجویز مستردکردی اور چھوٹے ٹریکڑ پر 70 فیصداور بڑے ٹریکٹرپر 50 فیصد سبسڈی دینے کی ہدایت کی۔ محمد نواز شریف کی تجویز پر پنجاب گرین ٹریکٹر سکیم کے تحت ٹریکٹروں کی تعداد 10 ہزار بڑھا دی گئی۔

وزیراعلی مریم نواز نے پنجاب گرین ٹریکٹر سکیم کا پہلا فیز ایک سال میں مکمل کرنے کا حکم دیا۔ اجلاس میں ہر سال پنجاب گرین ٹریکٹر سکیم کے تحت ٹریکٹرز کی تعداد بڑھانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ 6 ایکڑ سے 50 ایکڑ اراضی مالکان ٹریکٹر سکیم میں اپلائی کرنے کے اہل ہوں گے۔ وزیر اعلی نے مقامی سطح پر تیار کردہ ہائی ٹیک میکانائزیشن پروگرام کی بھی منظوری دی۔

غیر ملکی کمپنیاں پنجاب میں مقامی اشتراک سے ہارویسٹر اور دیگر آلات تیار کریں گی۔ غیر ملکی کمپنیوں کو جدید زرعی آلات کی پنجاب میں مینوفیکچرنگ پر مراعات دینے کی تجویز پر غور کیا گیا۔ پنجاب میں آئل سیڈ پروموشن پروگرام شروع کرنے کی منظوری دی گئی جس کے تحت صوبے کے مختلف علاقوں میں تیلدار اجناس تیار کرنے کی ترغیب دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

تیل اور گیس

پاکستانی سمندر میں دنیا کے چوتھے بڑے تیل و گیس کے ذخیرے کی نشاندہی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان کے سمندر میں دنیا کے چوتھے بڑے گیس اور تیل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے