لاہور (پاک صحافت) پنجاب حکومت نے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کی منظوری دے دی، ایڈیشنل آئی جی سہیل ظفر چٹھہ کو سربراہ مقرر کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے سی سی ڈی ڈیپارٹمنٹ کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، پولیس آرڈر 2002 میں تبدیلی کر کے آرڈیننس 2025 کی منظوری دی گئی، آرڈیننس کے تحت نئے ڈیپارٹمنٹ یونٹ سی سی ڈی کا سربراہ ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ ہو گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی ہی سی سی ڈی یونٹ میں افسران کے تبادلے کرے گا، ہر ضلع میں سی سی ڈی کا ایک تھانہ ہو گا جبکہ لاہور میں سی سی ڈی کے تین تھانے ہوں گے۔
سی سی ڈی تھانوں میں ڈکیتی، قتل ڈکیتی قتل، اغواء برائے تاوان بھتہ خوری ،بچوں کیساتھ زیادتی، خواتین کیساتھ اجتماعی زیادتی، چوری، گھروں میں ڈکیتی ،قبضہ مافیا سمیت دیگر 18 سنگین مقدمات کی تفتیش کی جائے گی۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ ضلع میں درج کسی بھی اہم اور بڑے مقدمہ کی تفتیش سی سی ڈی ڈیپارٹمنٹ کو منتقل ہو جائے گی، اہم کیسز کی تفتیش مقدمہ مدعی کی درخواست پر بورڈ کے افسران سی سی ڈی ڈیپارٹمنٹ کو منتقل کریں گے۔