پنجاب حکومت نے فوج اور رینجرز کی طلبی کیلئے وفاق کو سمری بھجوادی

فوج

لاہور (پاک صحافت) ایشیا کپ کی سکیورٹی کے لیے نگران پنجاب حکومت نے فوج اور رینجرز کی طلبی کے لیے وفاق کو سمری بھجوادی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے فوج اور رینجرز کی طلبی کی سمری وفاق کو بھجوادی ہے۔ وفاقی وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد فوج اور رینجرز کی خدمات پنجاب حکومت کے سپردکی جائیں گی۔

یاد رہے کہ ایشیا کپ کا آغاز 30 اگست سے ہو رہا ہے، پاکستان اور سری لنکا میں ہونے والے ایشیا کپ میں پاکستان اور نیپال کے درمیان ایشیا کپ کا پہلا میچ 30 اگست کو ملتان میں کھیلا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے