مریم نواز

پنجاب حکومت نے اپنی چھت اپنا گھر پروگرام منظور کرلیا

لاہور (پاک صحافت) پنجاب حکومت نے اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کی منظوری دے دی، وزيراعلی پنجاب مریم نواز 14 اگست کو پروگرام کی لاؤنچنگ کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی کابینہ اجلاس میں ڈاکٹرز کے لئے الاؤنس بڑھانے اور وزیراعلی پنجاب کسان کارڈ کی بھی منظوری دی گئی۔ کابینہ اجلاس میں کہا گیا کہ ڈاکٹرز کو نائٹ ڈیوٹی پر 7 ہزار، ساڑھے 7 اور 8 ہزار روپے نائٹ الاؤنس ملے گا۔ اجلاس میں دور دراز علاقوں میں تعینات ڈاکٹرز کےلیے روز 1 ہزار روپے پیٹرول الاؤنس دینے پر اتفاق کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کابینہ کے فیصلے کے بعد داتا دربار آئی اسپتال کا انتظام دوبارہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کے سپرد کردیا گیا۔ صوبائی کابینہ اجلاس پاسکو کو درآمد شدہ گندم کی واجب الادا رقم کی ایڈجسٹمنٹ ادائیگی کی منظوری دی گئی۔

کابینہ نے کاشت کاروں کےلیے وزیراعلی مریم نواز کے اقدامات کو سراہا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ وہ سیاسی نہیں عوامی مفادات کو مد نظر رکھ کر فیصلے کرتی ہیں۔

اجلاس کے دوران وزیراعلی پنجاب نے یتیم طلباء و طالبات کو الیکٹرک بائیک دینے کےلیے پراسس جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں

ندیم افضل چن

زرداری صاحب کو میڈیٹ دیں اور ڈائیلاگ ہوں تو سیاسی بحران 1 ماہ میں ختم ہوسکتا ہے۔ ندیم افضل چن

اسلام آباد (پاک صحافت) ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ زرداری صاحب کو میڈیٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے