پنجاب حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔ رانا مشہود

رانا مشہود

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا مشہود کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے سیاسی انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ شروع کرکے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے، جو کسی صورت قابل برداشت نہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ رات لاہور مسلم ٹاون میں واقع میرے گھر پر پولیس نے چھاپہ مارا ہے، پنجاب حکومت سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے۔ جو کسی صورت قابل برداشت نہیں ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن رانا مشہود کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب پولیس اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے، میں وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں شرکت کیلئے اسلام آباد آیا ہوں اور میری غیر موجودگی میں میرے گھر پر چھاپہ مارا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے