دفعہ 144

پنجاب بھر میں 7 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ

لاہور (پاک صحافت) محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں امن عامہ کی صورتحال اور سیکیورٹی تھریٹس کو مدِنظر رکھتے ہوئے 7 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے مطابق صوبے بھر میں 7 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے دفعہ 144 نافذ کی گئی۔ محکمہ داخلہ نے صوبے بھر میں جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور احتجاج پر بھی پابندی لگادی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر کیا گیا، صوبے میں امن عامہ کی موجودہ صورتحال اور سیکیورٹی تھریٹس کی وجہ سے لوگوں کا کوئی بھی عوامی اجتماع دہشت گردوں اور شرپسندوں کا سافٹ ٹارگٹ ہوسکتا ہے جو امن و امان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

دفعہ 144 کا نفاذ صوبہ بھر میں جمعرات 27 جون تک کیا گیا، انتظامیہ حکم نامے پر عملدرآمد یقینی بنائے گی۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے عوامی آگاہی کے لیے دفعہ 144 کے نفاذ کی اطلاع عام کرنے کی ہدایت بھی کردی۔

یہ بھی پڑھیں

ندیم افضل چن

زرداری صاحب کو میڈیٹ دیں اور ڈائیلاگ ہوں تو سیاسی بحران 1 ماہ میں ختم ہوسکتا ہے۔ ندیم افضل چن

اسلام آباد (پاک صحافت) ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ زرداری صاحب کو میڈیٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے