دفعہ 144

پنجاب بھر میں 2 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ ،احتجاج و جلوسوں پر پابندی

لاہور (پاک صحافت) حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کا اطلاق جمعہ 18 اکتوبر سے ہفتہ 19 اکتوبر تک ہو گا، اس دوران پنجاب بھر میں ہر قسم کے احتجاج، جلوس اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی ہوگی۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے کہا ہے کہ دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے کیا گیا ہے، سکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی جلوس دہشت گردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شرجیل میمن

آئینی ترامیم؛ بلاول بھٹو چاہتے ہیں کوئی سیاسی جماعت ناراض نہ ہو۔ شرجیل میمن

حیدرآباد (پاک صحافت) شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ آئینی ترامیم بلاول بھٹو چاہتے ہیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے