لاہور (پاک صحافت) خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ پنجاب ایک بار پھر اپنا یقین اور محبت نواز شریف پر نچھاور کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے چنگی امر سدھو میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب ایک بار پھر اپنا یقین اور محبت نواز شریف پر نچھاور کرے گا۔
خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ جو ہو رہا ہے وہ مکافاتِ عمل ہے، ہم اس پر خوش نہیں ہو سکتے، لیکن ہمیں جیلوں میں ڈالنے والے مٹھائیاں کھاتے تھے، اب کوئی قانون کی گرفت میں آیا ہے تو کوئی اللہ کی گرفت میں آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس انتقام اور بدلے لینے کا وقت نہیں، ہمیں مل کر غربت سے لڑنا ہے، جب بھی عوام نے ہمیں اپنے ووٹ سے سرفراز کیا، ہم نے آپ کا ووٹ ضائع نہیں کیا۔