اسلام آباد(پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ پنجاب اور وفاق میں کسی قسم کی محاذ آرائی ملکی مفاد میں نہیں، پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت آئی تو وفاق کیلئے بہت بڑا چیلنج ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے جاری بیان میں کہا ہے کہ پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت آئی تو وفاق کیلئے بہت بڑا چیلنج ہو گا۔ایک ہفتہ پہلے عمران خان نے کہا ہمیں پارلیمنٹ چلانے کیلئے ایجنسی کو کہنا پڑتا تھا۔
واضح رہے کہ محمد زبیر نے مزید کہا کہ حکومت کو ایک ماہ میں بڑے فیصلے کرنے چاہئیں، بڑے فیصلے شروع ہو چکے ہیں، تھوڑی سی جھلک مریم نواز کی ٹوئٹ میں دیکھی ہو گی۔
Short Link
Copied