ایاز صادق

پنجاب اور وفاق میں ان ہاوس تبدیلی کیلئے ایاز صادق کا بڑا اقدام

اسلام آباد (پاک صحافت) ایاز صادق نے پنجاب اور وفاق میں ان ہاوس تبدیلی کے لئے پی پی رہنماوں سے ملاقاتوں کے بعد اب نوازشریف سے ملاقات کے لئے لندن پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما ایاز صادق، قائد نواز شریف سے لندن میں اہم ملاقات کریں گے اور ان ہاؤس تبدیلی کیلئے انہیں قائل کریں گے۔ لیگی رہنما پیپلزپارٹی کے سید خورشاہ کے فارمولے کے خدوخال سے بھی پارٹی قائد کو آگاہ کریں گے جبکہ ان ہاوس تبدیلی سے متعلق پیپلزپارٹی سے ہونے والے رابطوں کا ذکر بھی کریں گے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کی ہاں کی صورت میں پیپلزپارٹی سے مل کر ان ہاؤس تبدیلی کی تیاری کی جائے گی۔ ایاز صادق پاکستان تحریک انصاف کے 25 سے زائد ناراض ارکان اسمبلی کی فہرست بھی نوازشریف کے حوالے کریں گے، پارٹی قائد کی جانب سے گرین سگنل ملنے پر ناراض ارکان کو اپنے ساتھ ملایا جائے گا۔ ناراض حکومتی ارکان اگلا انتخاب مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے لڑیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

بھارت مقبوضہ علاقے کی آبادی کی نوعیت اور سیاسی ڈھانچے میں تبدیلی کی کوشش کر رہا ہے،  وزیر اعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے جموں و کشمیرکے عوام کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے