پنجاب اور سندھ کے کچے میں آپریشن، 6 مغوی بازیاب

کچے

رحیم یار خان (پاک صحافت) پنجاب اور سندھ میں پولیس نے کچے کے علاقوں میں آپریشن کرتے ہوئے 6 مغویوں کو بازیاب کرالیا۔

تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان میں کچے میں پولیس نے آپریشن کے بعد 3 مغویوں کو بازیاب کرایا۔ پولیس کے مطابق ملزمان فرار ہوگئے، مغویوں کو چند روز قبل راجن پور سے اغواء کیا گیا تھا۔

کشمور میں بھی کچے کے علاقے میں آپریشن کرکے تین مغویوں کو بازیاب کرالیا گیا جبکہ ڈاکو فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق تینوں مغویوں کو 20 روز قبل گاﺅں نائچ سے اغواء کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے