اسلام آباد (پاک صحافت) مصدق ملک کا کہنا ہے کہ صوبہ پنجاب اور سندھ کے لیے پانی میں جو 30 فیصد کمی کی گئی تھی اسے بحال کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں شہلا رضا کے توجہ دلاو نوٹس کے جواب میں وفاقی وزیر برائے آبی وسائل مصدق ملک نے کہا ہے کہ پانی کا معاملہ ارسا کی ذمہ داری ہے اور حکومت اس معاملے میں بے اختیار ہے، چاروں صوبوں کے درمیان پانی کی منصفانہ تقسیم کو ارسا طے کرتی ہے۔
مصدق ملک کا مزید کہنا تھا کہ اپریل میں ایک اجلاس میں یہ طے کیا گیا تھا کہ صوبہ پنجاب اور سندھ کے لیے پانی کی فراہمی میں 30 فیصد کمی کی جائے گی کیونکہ بارشیں اس وقت کم ہوئی تھیں تا ہم اب بارشوں سے کچھ صورتحال بہتر ہوئی ہے اور قلت ختم ہو گئی ہے جس کے بعد دونوں صوبوں کو پانی کی مساوی فراہمی بحال کر دی گئی ہے۔
Short Link
Copied