اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر اور پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے پی ٹی آئی کو خبردار کر دیا۔ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے سے عمران خان کی گرفتاری میں آسانی ہو جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے پنجاب اور خیبر پختونخوا حکومتیں ختم کر دیں تو عمران خان کی گرفتاری میں آسانی ہو گی۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ عمران خان کو جب گرفتاری کا خطرہ ہو تو وہ پشاور یا لاہور چلے جاتے ہیں۔
واضح رہے کہ پروگرام کے دوران وفاقی زیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ دونوں حکومتیں ختم ہوئیں تو قانون انہیں ہاتھ میں لینا چاہے گا تو لے لے گا۔ خیال رہے کہ انہوں نے یہ بھی کہاکہ انہوں نے کہا کہ اس وقت عمران خان نے دو صوبائی حکومتوں کو اپنی شیلڈ بنایا ہوا ہے، جب انہیں گرفتاری کا خدشہ ہوتا ہے تو پشاور یا لاہور چلے جاتے ہیں۔