بارش

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشیں، 2 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق

اسلام آباد (پاک صحافت) پنجاب اور خیبرپختوںخوا میں طوفانی بارشوں کے باعث 2 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں مون سون بارشوں نے انٹری دے دی، لاہور سمیت پنجاب کے متعدد شہروں میں موسلادھار بارش ہوئی، کئی روز سے جاری گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا۔ لاہور کے علاقے مسلم ٹاون اچھرہ، مال روڈ، کینال روڈ کے علاقوں میں بارش شروع ہوگئی، اسی طرح ڈیوس روڈ، ایمپریس روڈ سمیت دیگر علاقوں میں بارش جاری، بارش اور تیز ہوا چلنے سے لاہور کا موسم خوشگوار ہوگیا۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشوں سے ایک خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق بارش سے چاسدہ میں مکان کی چھت گرگئی، جس کی زد میں آکر خاتون سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی بھی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں

عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے