پنجاب اسمبلی کا اجلاس 6 اپریل تک کیلئے ملتوی

پنجاب اسمبلی

لاہور (پاک صحافت) پنجاب کے نئے وزیراعلی کے لئے آج اسمبلی میں ووٹنگ ہونی تھی لیکن اسمبلی اجلاس بغیر کسی کارروائی کے چھ اپریل تک ملتوی کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عثمان بزدار کے استعفے کے بعد نئے وزیر اعلیٰ کے لیے پنجاب اسمبلی کا اجلاس صرف 6 منٹ ہی چل سکا۔ ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے اجلاس کسی کارروائی کے بغیر 6 اپریل تک کے لیے ملتوی کردیا ہے۔ اب نئے وزیراعلی کا فیصلہ بھی آئندہ اجلاس میں ہی ہوگا۔

دوسری جانب وزارت اعلیٰ کے لیے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے مشترکہ امیدوار ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے حمزہ شہباز متحدہ اپوزیشن کے امیدوار ہیں۔ ارکان کی تعداد زیادہ ہونے کے باوجود پی ٹی آئی امیدوار کے جیتنے کا امکان کم ہے۔ جبکہ حمزہ شہباز کی کامیاب کا امکان زیادہ ہے کیونکہ بہت سارے حکومتی ارکان بھی ان کی حمایت کررہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے