پنجاب اسمبلی

پنجاب اسمبلی نے توہین مذہب سے متعلق قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی

لاہور (پاک صحافت) پنجاب اسمبلی نے توہین مذہب سے متعلق قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق اسمبلی میں حکومتی رکن راحیلہ خادم حسین نے توہین مذہب سے متعلق قرارداد ایوان میں پیش کی۔ جس میں کہا گیا کہ یہ ایوان اس بات پر مکمل یقین رکھتا ہے کہ حق زندگی سب سے زیادہ قابل احترام حق ہے۔

قرار داد میں کہا گیا کہ یہ ایوان وفاقی اور پنجاب کی حکومتوں سے بھی مطالبہ کرتا ہے کہ فوری طور پر تمام ضروری اقدامات کیے جائیں اور عدالتوں میں انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ مذہب کے نام پر ہونے والے پُرتشدد واقعات بہت بڑی برائی کی شکل اختیار کرتے جارہے ہیں، پے در پے ایسے واقعات ہونا انتہائی تشویشناک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے