پنجاب اسمبلی

پنجاب اسمبلی میں مالی سال 25-2024 کا فنانس بل کثرت رائے سے منظور

اسلام آباد (پاک صحافت) پنجاب اسمبلی نے مالی سال2024-25 کا فنانس بل کثرت رائے سے منظور کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر خزانہ کی جانب سے پیش کیا گیا پنجاب فنانس بل کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔ اسپیکر ملک محمد احمد خان نے فنانس بل پر دستخط کر دیے۔ جس کے بعد پنجاب فنانس بل 2024 گورنر پنجاب کو منظوری کیلئے بھجوا دیا گیا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کی زیر صدارت اجلاس میں اپوزیشن رکن رانا آفتاب نے اراکین اسمبلی کی تنخواہوں اور الاونسز میں اضافے کیلئے اتھارتی کے تعین کا نقطہ اٹھایا تو حکومتی بینچز نے بھی حمایت کی۔ رانا آفتاب نے نقطہ اٹھایا کہ اسپیکر اس ایوان کا کسٹوڈین ہے، یہ اسپیکر کا استحقاق ہے کہ وہ حکومت سے بجٹ لیکر اراکین اسمبلی کی تنخواہوں اور الاونسز کا تعین کرے۔

سمیع اللہ خان سمیت دیگر حکومتی اراکین نے رانا آفتاب کے مؤقف کی تائید کی۔ جس پر اسپیکر نے رولنگ محفوظ کرتے ہوئے وزیر پارلیمانی امور سے معاملے پر رپورٹ طلب کرلی۔

اپوزیشن رکن ندیم قریشی نے بجلی کے دو سو یونٹ کے استعمال کے بعد ٹیرف میں ہوشربا اضافے کی شدید مذمت کی۔ ایجنڈا مکمل ہونے پر اسپیکر نے اجلاس جمعرات کی دوپہر دو بجے تک ملتوی کردیا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

امریکا میں وزیرِاعظم شہباز شریف کے طے شدہ پروگرامز پر عمل نہ ہو سکا

(پاک صحافت) وزیرِاعظم شہباز شریف کی دورۂ اقوامِ متحدہ کے دوران کچھ مصروفیات کو عملی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے