پنجاب اسمبلی

پنجاب اسمبلی میں سانحہ 9 مئی پر قرارداد پیش

لاہور (پاک صحافت) سانحہ 9 مئی پر حکومتی رکن شعیب صدیقی نے پنجاب اسمبلی اجلاس کے دوران قرارداد پیش کردی۔

تفصیلات کے مطابق قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ دنیا کے کسی مہذب معاشرے میں 9 مئی جیسے واقعات کی گنجائش نہیں۔ 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ، منصوبہ سازوں اور ذمہ داران کو سخت سزا دی جانی چاہیے۔ فوجی تنصیبات اور شہدا کی یادگاروں کی بےحرمتی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

قرارداد کے متن میں تحریر کیا گیا کہ 9 مئی کا دن المناک، افسوسناک سانحہ اور سیاہ ترین باب ہے۔ شرپسند عناصر نے ملک کو نقصان پہنچایا، ایسے عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

شعیب صدیقی نے اجلاس کے دوران کہا کہ بانی پی ٹی آئی شیخ مجیب الرحمان بننے کی کوشش کر رہا ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا جنرل باجوہ نے حکومت گرانے کی سازش کی۔

انکا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے انٹرنیشنل میڈیا پر کہا آرمی چیف کے پاس سب کنٹرول ہے۔ حقیقی آزادی مارچ میں کہا کہ قاتلانہ حملے میں میجر جنرل فیصل نصیر ملوث ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

فیض حمید عمران کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن سکتے ہیں، وزیر دفاع نے اشارہ دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ شواہد بانی پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے