پنجاب اسمبلی

پنجاب اسمبلی میں آپریشن عزم استحکام کی حمایت میں قرارداد جمع

لاہور (پاک صحافت) پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے آپریشن عزم استحکام کی حمایت میں قرارداد جمع کرادی گئی۔

قرار داد متن کے مطابق ایوان وزیراعظم کی جانب سے آپریشن عزم استحکام کی منظوری کو خوش آئند قرار دیتا ہے، یہ ایوان آپریشن عزم استحکام کی مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتا ہے۔

متن میں کہا گیا کہ ایوان افواج پاکستان، پولیس اور سیکیورٹی اداروں کو بھی مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتا ہے، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے وفاق اور صوبائی حکومتوں کو متحد ہونا چاہیے۔

قرار داد متن کے مطابق دہشتگردی کے ناسور کو ختم کرنے کیلئے قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر حقیقی معنوں میں عمل درامد یقینی بنایا جائے، پرامن پاکستان خوشحال پاکستان کا ضامن ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ندیم افضل چن

زرداری صاحب کو میڈیٹ دیں اور ڈائیلاگ ہوں تو سیاسی بحران 1 ماہ میں ختم ہوسکتا ہے۔ ندیم افضل چن

اسلام آباد (پاک صحافت) ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ زرداری صاحب کو میڈیٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے