لاہور (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل کو ہم کسی صورت چیلنج نہیں کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی تحلیل ہوجائے گی، گورنر پنجاب بلیغ الرحمان فیصلہ کرلیں گے، پنجاب اسمبلی تحیل کو کسی صورت چیلنج نہیں کریں گے۔
عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کی تیاری کررہے ہیں، مناسب امیدواروں کی شارٹ لسٹنگ ہوگی۔ بھرپور تیاری سے الیکشن لڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اتحادی مل کر لڑیں گے یا نہیں، وقت آنے پر فیصلہ ہوجائے گا۔