پنجاب اسمبلی اجلاس؛ 26ویں آئینی ترمیم کی قرارداد منظور، اپوزیشن کا واک آؤٹ

پنجاب اسمبلی

لاہور (پاک صحافت) پنجاب اسمبلی میں 26ویں آئینی ترمیم کی قرارداد منظور کرلی گئی جبکہ اپوزیشن نے واک آؤٹ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سپیکر ملک محمد احمد خان کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس 2 گھنٹے 47 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا۔ اجلاس کے دوران صوبائی وزیر برائے پارلیمانی امور مجتبی شجاع الرحمان نے چھبیسویں آئینی ترمیم کی منظوری پر پنجاب اسمبلی میں قرارداد پیش کی، مجتبی شجاع الرحمان نے چھبیسویں آئینی ترمیم منظور کروانے پر وزیراعظم شہبازشریف اور چروز مین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کو خراج تحسین پیش کیا۔

قرارداد کے متن میں لکھا گیا کہ پاکستان کا آئین مقدس دستاویز ہے جو 1973میں متفقہ طورپر منظور کیا گیا، ریاستی ادارے جتنے مضبوط، فعال اور قابل اعتماد ہوں گے تو ریاست بھی اتنی طاقتور و باوقار ہوگی، مقننہ انتظامیہ و عدلیہ کےاختیارات کی علیحدگی ہر ادارے کی ذمہ داری ہے۔

حکومت کی جانب سے پیش کی گئی قرار داد میں کہا گیا کہ 20 اور 21 اکتوبر 2024ء کو منظور کی جانے والی 26ویں آئینی ترمیم تاریخی اہمیت کی حامل ہے، اس ترمیم سے عدالتی اصلاحات کی فراہمی کی راہ ہموار ہوئی ہے، پاکستان کی سیاسی قیادت پارلیمان کو تاریخی ترمیم پاس کرنے پر خراج تحسین پیش کرتی ہے، یہ ترمیم پاکستان کے تابناک جمہوری مستقل، سیاسی اتحاد و سیاسی انتشار کے خاتمے کا باعث ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے