سیکیورٹی فورسز

پشاور میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی (پاک صحافت) سیکیورٹی فورسز نے پشاور کے علاقے حسن خیل میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔ آئی ایس پی آر کے اعلامیے کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں ایاز عرف محمد اور احمدی عرف کوچی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مارے جانے والے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور بے قصور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔ مارے جانے والے دونوں دہشت گردوں سے گولیاں اور ہتھیار برآمد ہوئے۔

اہلِ علاقہ نے دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا۔ علاقے میں دیگر دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سینٹائزڈ آپریشن کیا۔ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے