پشاور (پاک صحافت) خیرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیے کے میں کہا گیا ہے کہ محرم الحرام کے پیش نظر پشاور میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔ دفعہ 144 کے تحت اسلحے کی نمائش، ہوائی فائرنگ اور کالے شیشے والی گاڑیوں کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور کا کہنا ہے کہ محرم الحرام کے دوران شہر میں آتش بازی کے سامان کی فروخت، رینٹ اے کار کے کاروبار اور ہوٹلوں میں قیام پر بھی پابندی ہوگی۔
Short Link
Copied