پشاور (پاک صحافت) پشاور میں دہشت گردوں نے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پشاور کے ضلع خیبرباڑہ کے پہاڑی علاقے چورہ میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا ہے۔ اس دوران پولیس کے جوانوں نے دہشتگردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔
ذرائع کے مطابق پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلے کے دوران ایک اہلکار زخمی ہوگیا ہے۔ جس کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس دورا ن دہشت گرد فرار ہوگئے، جن کی تلاش کیلئے پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔