لاہور (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پرویز ملک کا صدمہ کسی بزرگ اور والد جیسی ہستی کو کھونے سے کم نہیں ہے۔ ان کی کمی کو کسی صورت پورا کرنا ممکن نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے لیگی رہنما پرویز ملک کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پرویز ملک عجز و انکسار کا پیکر اور رحم دل انسان تھے۔
ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ پرویز ملک کی وفات کا اتنا ہی شدید صدمہ ہے جیسے اپنے والد اور شفیق بزرگ کو کھونے کا غم۔ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں بلند مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ آمین
Short Link
Copied