پرویز رشید نے عدلیہ سے اہم اپیل کر دی

پرویز رشید

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نے عدلیہ سے اپیل کر دی۔ خیال رہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان کے ذریعے ن لیگی رہنما پرویز رشید نے عدلیہ سے اپیل کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے  رہنما نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کسی بھی ملک کی عدلیہ کے لیے اس سے زیادہ اطمینان و اعزاز کیا ہو گا کہ اس کی تمام سیاسی جماعتیں خود یہ مطالبہ کر رہی ہوں کہ ان کے مقدمات معزز عدلیہ کے تمام اراکین سنیں۔

واضح رہے کہ پرویز رشید نے عدالت کو یقین دلایا ہے کہ یہ تمام سیاسی جماعتیں معزز عدالت کا فیصلہ قبول کریں گی۔ پرویز رشید نے یہ بھی کہا ہے کہ اس مطالبے کی قبولیت سے عدلیہ کی عزت، وقار و اعتماد میں اضافہ ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے