پرویز خٹک نے استعفے سے متعلق خبروں کی تردید کردی

پرویز خٹک

نوشہرہ (پاک صحافت) پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے سربراہ پرویز خٹک نے اپنے استعفے سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔

تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ انہوں نے نہ سیاست چھوڑی ہے نہ پارٹی،فی الحال بریک لے رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میرے استعفے سے متعلق خبریں جھوٹی ہیں۔

واضح رہے کہ سربراہ پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ انتخابات میں عوام کے فیصلے کو دل سے تسلیم کرتا ہوں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عوام نے خدمت کا جو صلہ دیا اس کو کھلے دل سے تسلیم کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے