پرویز الہی کے پاس اکثریت نہیں تو اسمبلی تحلیل کرنے کا بھی اختیار نہیں۔ سعید غنی

سعید غنی

کراچی (پاک صحافت) سعید غنی کا کہنا ہے کہ پرویز الہی کے پاس اکثریت نہیں تو اسمبلی تحلیل کرنے کا بھی اختیار نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ آئین میں گورنر کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ وزیراعلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کو کہے۔ اگر ایوان میں وزیراعظم یا وزیراعلی کے پاس نمبر پورے نہیں ہوتے ہیں تو وہ لیڈر آف دی ہاؤس نہیں رہ سکتا۔

سعید غنی کا مزید کہنا ہے کہ اگر پی ٹی آئی کے فارمولے پر چلے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آئین میں گورنر کی کوئی حیثیت نہیں ہے، پنجاب اسمبلی میں ایک بات پہ طے ہے کہ آئندہ وزیراعلی اپوزیشن میں سے ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کے آئین میں بنیادی چیزیں موجود ہیں۔ اسمبلی میں جس کو اکثریت ہوگی اس کا وزیراعلی رہے گا، پنجاب کے وزیراعلی کے پاس اکثریت ہوگی تو وزیراعلی رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے