پرویز الہی کو گوجرانوالہ منتقل کرنے کا فیصلہ

چوہدری پرویز الہی

لاہور (پاک صحافت) اینٹی کرپشن حکام نے سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کو گوجرانوالہ منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چوہدری پرویز الہی کو گوجرانوالہ منتقل کرنے کے لیے ایلیٹ فورس کی نفری منگوالی گئی ہے۔ پرویز الہی پر گوجرانوالہ اور گجرات میں اربوں روپے کی کرپشن کے 2 مقدمات درج ہیں۔

ذرائع اینٹی کرپشن حکام کے مطابق پرویز الہی کی یکم جون کو گوجرانوالہ کے مقدمے میں ضمانت منسوخ ہوئی تھی۔

ذرائع کے مطابق پرویز الہی کو کل گوجرانوالہ کی اینٹی کرپشن عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے