اسلام آباد (پاک صحافت) رہنما ن لیگ ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس پرویز الہی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لئے ثبوت موجود ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی اور مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عطاءاللہ تارڑ کے پاس ایسے ثبوت موجود ہیں جن کی بنیاد پر وزیراعلی پنجاب پرویز الہی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالا جاسکتا ہے۔
ملک احمد خان کا مزید کہنا تھا کہ مشکوک لین دین ہوئی جس کا پرویز الہی حکومت سے بڑا واضح تعلق ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک معاملے کی تحقیقات جاری ہیں تب تک پرویزالہی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی تجویز زیر غور ہے۔
Short Link
Copied