احسن اقبال

پرویز الہٰی کی آڈیو ٹیپ معمولی نہیں، نظام عدل پر سوالیہ نشان ہے، احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر احسن اقبال کا منظر عام پر آنے والی سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی مبینہ آڈیو لیکس کے حوالے سے کہنا ہے کہ آڈیو ٹیپ معمولی ٹیپ نہیں، جس نے نظام عدل پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ٹیپ عدلیہ کے کردار پر ایک سوالیہ نشان بن کر سامنے آئی ہے، پاکستان بار کونسل کی طرح مطالبہ کروں گا کہ اس کی تحقیقات ہونی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر گفتگو میں کہا ہے کہ پرویز الہٰی کی مبینہ ٹیپ آئی جس میں وہ اعلیٰ عدلیہ کے جج کے ساتھ میچ فکسنگ کی کوشش کر رہے ہیں۔ اگر ٹیپ جھوٹی ہے تو عدلیہ کو نقصان پہنچانے والوں کو سزا ملنی چاہیے، اگر ٹیپ سچی ہے تو یہ عدالتِ عالیہ کے اوپر ایک بڑا دھبہ ہو گا۔  انہوں نے کہا کہ اس آڈیو لیک پر ذمے داروں کو سزا ملنی چاہیے۔

واضح رہے کہ احسن اقبال نے مزید کہا کہ یہ سارا بندوبست عمران خان صاحب ہی کر کے گئے ہیں، آڈیو لیکس کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں۔ ان کا کہنا ہے کہ موجودہ معاشی عدم استحکام کی ذمے دار گزشتہ حکومت ہے، قانون کی پاسداری کے بغیر ملک جنگل بن جاتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف کو بے بنیاد فرضی کہانی پر سزا دی گئی، دنیا میں کبھی ایسا نہیں ہوا کہ کسی مقدمے میں کسی دوسرے کیس کی سزا دے دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے