پرویز الہٰی کو اعتماد کا ووٹ دلانا پی ٹی آئی کے لیے مشن امپاسیبل

چوہدری پرویز الہی

لاہور (پاک صحافت) وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو اعتماد کا ووٹ دلانا  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لیے مشن امپاسیبل بن گیا ہے۔  ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی میں 186 ووٹ حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے جبکہ دوسری جانب راولپنڈی سے مخصوص نشست پر ایم پی اے بننے والی مومنہ وحید نے بھی پرویز الہیٰ کو اعتماد کا ووٹ نہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مومنہ وحید کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا پرانا کارکن دل برداشتہ ہے، پرویز الہٰی صرف گجرات اورمنڈی بہاء الدین میں ترقیاتی کام کروا رہے ہیں۔ یاد رہے کہ مخصوص نشست پر منتخب زہرا نقوی پہلے ہی پرویز الہٰی کو ووٹ نہ دینے کا اعلان کر چکی ہیں۔ دوسری جانب عمران خان کو آگاہ کردیا گیا ہے کہ 3 ارکان کے پارٹی پالیسی کے خلاف جانے کا خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے دعوے کے مطابق انہیں 187 ارکان کی حمایت حاصل ہے، 2 ارکان کی غیر حاضری کی صورت میں پرویز الہٰی اعتماد کا ووٹ ہار جائیں گے۔ دوسری جانب پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے 11 جنوری سے پہلے ہر صورت میں اعتماد کا ووٹ یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے