لاہور (پاک صحافت) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف دھڑے ترین گروپ کے سابق رکن پنجاب اسمبلی ملک نعمان لنگڑیال نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں چوہدری پرویز الہٰی نے پی ٹی آئی میں واپس جانے کیلئے 10 کروڑ روپے کی آفر کی تھی۔
تفصیلات کے مطابق نعمیان لنگڑیال نے پرویز الہی سے متعلق بڑا انکشاف کر دیا ہے۔ نعمان لنگڑیال کا کہنا ہے کہ پرویز الہی نے انہیں دس کروڑ روپے کی آفر کی تھی۔ یاد رہے کہ رہےکہ نعمان لنگڑیال ڈی سیٹ ہونے والے منحرف ارکان میں شامل ہیں۔
ضمنی الیکشن کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نعمان لنگڑیال نے کہا کہ پی ٹی آئی والےکہتے ہیں کہ ہم نے ضمیرکا سودا کیا لیکن میں نے چوہدری پرویز الہٰی کی پارٹی میں واپسی کے لیے 10 کروڑ روپے کی آفر ٹھکرائی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے ساتھیوں کو سلام پیش کرتے ہیں جو جہانگیر ترین کے ساتھ کھڑے رہے اور رقم کی پیشکش ٹھکرادی،