پرویز الٰہی کی سرکاری خرچے پر افطاریاں اب کسی کام نہیں آنے والی۔ عظمی بخاری

عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ پرویز الہی کی جانب سے سرکاری خرچے سے دی جانے والی افطاریاں اب کسی کام آنے والی نہیں ہیں کیونکہ اراکین کی واضح اکثریت حمزہ شہباز کے ساتھ ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے جاری تفصیلی فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ نے تفصیلی فیصلے میں واضح کہا پرویزالٰہی وزیراعلیٰ کے امیدوار ہیں اسپیکر کے اختیارات استعمال نہیں کرسکتے۔

عظمی بخاری کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کا امیدوار شخص کسی صورت ڈپٹی اسپیکر کے اختیارات نہیں ختم کرسکتا، پرویز الٰہی کو شکست نظر آرہی ہے، اس لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں، تحریک انصاف اور پرویز الٰہی کی دو نمبریوں کی گنتی پوری ہے لیکن ارکان کی گنتی پوری نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز پر 199 ارکان پنجاب اسمبلی مکمل اعتماد کا اظہار کرچکے ہیں، 16 اپریل کو پنجاب اسمبلی میں حمزہ شہباز ہی واضح برتری سے وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے