لاہور (پاک صحافت) حسن مرتضی کا کہنا ہے کہ پرویز الہی نے پنجاب اسمبلی کا تقدس مکمل طور پر پامال کیا ہے، پرویزالہی کے دور میں اسمبلی کی بے توقیری کی مثال نہیں ملتی۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی پنجاب کے رہنما اور پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس نے پنجاب اسمبلی کو ہر طرف سے سیل کر رکھا ہے۔ پرویز الہٰی کے دورمیں اسمبلی کی بے توقیری کی مثال نہیں ملتی۔
حسن مرتضی کا مزید کہنا ہے کہ گزشتہ رات اچانک اطلاع ملی 30 مئی کا اجلاس آج بلا لیا گیا۔ پنجاب اسمبلی کو محلے کی طرح چلایا جارہا ہے۔ ایسی کیا ایمرجنسی لگ گئی کہ اجلاس بلاناپڑا۔ پولیس نے پنجاب اسمبلی کو ہر طرف سے سیل کررکھا ہے۔ راستہ بند ہونے کے باعث گنگارام اسپتال سے پیدل پہنچا ہوں۔
Short Link
Copied