پروسیجر بل پر پارلیمنٹ سرنڈر نہیں کرے گی۔ قمر زمان کائرہ

قمر زمان کائرہ

اسلام آباد (پاک صحافت) قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ پروسیجر بل پر پارلیمنٹ سرنڈر نہیں کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر اور پی پی رہنما قمر زمان کائرہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پروسیجر بل پر پارلیمنٹ سرنڈر نہیں کرے گی۔ کیونکہ ایسے فیصلوں سے عوام میں تاثر خراب ہوگا، عدالت دیکھے کیا اس طرف جانا چاہیے۔

قمر زمان کائرہ کا مزید کہنا ہے کہ پارلیمانی خودمختاری کو کمزور کیا جارہا ہے، ایسا کوئی انہیں کرنے نہیں دے گا۔ پی پی رہنما نے کہا کہ پارلیمنٹ ان اداروں کے اصول بنا سکتی ہے، یہ نہ ہو ہم ایسے ڈیڈ اینڈ پر آجائیں جہاں آئینی راستے بند ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے