کراچی (پاک صحافت) ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ چینلز کو چاہئے کہ وہ آج اسلام آباد میں منعقدہ پی ٹی آئی کے جلسے کی کوریج نہ کریں اور مکمل بائیکاٹ کریں۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ شیخ رشید کی کیا حیثیت ہے کہ چیئرمین بلاول کو وارننگ دے، عمران خان کو لائسنس ہے کہ وہ سب کو گالیاں دے۔ انہوں نے کہا کہ اگر عمران کو کوئی جواب دے تو شیخ رشید کیوں مائنڈ کر رہے ہیں۔
ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان پسند کے امپائر کی موجودگی میں کھیلنے کے عادی ہیں، آج پی ٹی آئی کے جلسے کی کوریج بھی پسند کے سرکاری چینل کو اجازت ہے۔ شیخ صاحب عمران خان کو پاؤں تلے پچ ہی نہیں رہی تو کیسے آخری بال تک کھیلیں گے۔
Short Link
Copied