پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اپوزیشن کو دی جائے گی۔ طارق فضل چوہدری

طارق فضل چوہدری

اسلام آباد (پاک صحافت) طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اپوزیشن کو دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ چیئرمین پی اے سی اپوزیشن سے ہی ہوگا۔ روایت ہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ اپوزیشن کو دی جاتی ہے۔

طارق فضل چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ رولز میں ایسا کچھ نہیں کہ پی اے سی کی چیئرمین شپ صرف اپوزیشن کو ہی دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ان سب کے باوجود پی اے سی کی چیئرمین شپ اپوزیشن کو دی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے