چین اور پاکستان

پاک چین اہم اسٹریٹیجک مذاکرات رواں ماہ کے وسط میں ہوں گے

پشاور (پاک صحافت) پاکستان اور چین کے درمیان اہم اسٹریٹیجک مذاکرات رواں ماہ کے وسط میں ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اعلی سطح وفد کے ساتھ بیجنگ جائیں گے۔ پاکستان اور چین کے باضابطہ مذاکرات پندرہ مئی کو ہوں گے۔ اسحاق ڈار اور چینی وزیرخارجہ وانگ یی اپنے اپنے وفود کی قیادت کریں گے۔

مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات، سیکیورٹی تعاون اور معاشی شراکت کے مزید فروغ پر بات چیت ہوگی۔ خطے میں سلامتی کے امور زیر بحث آئیں گے، جب کہ وزیراعظم شہباز شریف کے مجوزہ دورہ چین پر تبادلہ خیال ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے