راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاک چین افواج دوطرفہ عسکری تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں، یہ عسکری تعاون دونوں ممالک کے درمیان آہنی بھائی چارے کا ثبوت ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹر سروس بپلک ریلیشنز ( آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں چائنہ پیپلز لبریشن آرمی کی 97ویں سالگرہ کی تقریب کے موقع پر پاکستان میں چین کے سفیر تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ میجر جنرل وانگ زونگ ڈیفنس اتاشی، چینی سفارتخانے کا عملہ اور افسران کی شرکت کی، تقریب میں پاک فوج کے افسران بھی موجود تھے۔
آرمی چیف کی جانب سے مہمانوں کا استقبال، پی ایل اے کو مبارکباد دی، سید جنرل عاصم منیر نے چینی دفاع، سلامتی اور ترقی میں پی ایل اے کے کردار کو سراہا۔ آرمی چیف نے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات غیرمعمولی ہیں، دونوں ملکوں نے ہمیشہ باہمی اعتماد اور حمایت کیساتھ اسٹریٹجک ماحول کے اتار چڑھاؤ کا مقابلہ کیا، پاک فوج اور پیپلز لبریشن آرمی کے درمیان تعلقات مضبوط ہیں۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا تقریب سے خطاب میں مزید کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کی افواج دوطرفہ عسکری تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں، یہ عسکری تعاون دونوں ممالک کے درمیان آہنی بھائی چارے کا ثبوت ہے۔