پاک پی ڈبلیو ڈی کو بند کرنے کی حتمی منظوری

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی کابینہ نے پاک پی ڈبلیو ڈی کا محکمہ ختم کرنے کی با ضابطہ و حتمی منظوری دے دی۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران وزارتِ ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے پاک پی ڈبلیو ڈی کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں مختلف اپیلوں میں وفاقی سروس ٹریبونل کے مختلف فیصلوں پر عمل درآمد کی منظوری بھی دی گئی۔ وفاقی کابینہ نے کنگ حماد یونیورسٹی آف نرسنگ اینڈ ایسوسی ایٹڈ میڈیکل سائنسز کا بل منظور کر لیا۔

کابینہ کے اجلاس میں فیڈرل لاج دوئم کی پشاور سے الیکشن کمیشن منتقلی کی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس میں فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ سوسائٹی کو 5 سال کے لیے انکم ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دینے کی منظوری بھی دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے