پاک فوج

پاک فوج کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری

راولپنڈی (پاک صحافت) پاک فوج کی جانب سے ملک بھر کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، متاثرہ علاقوں سے ڈی واٹرنگ اور متاثرین کی محفوظ مقامات پر منتقلی کی جارہی ہے۔ گوادر میں جنرل آفیسر کمانڈنگ نے حب اور اوتھل کا دورہ کیا، حب اور اوتھل میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے 1500 کلو راشن تقسیم کیا گیا، خزینہ میں میڈیکل کیمپ میں 200 سے زائد مریضوں کا علاج کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مقامی کمانڈرز نے راجن پور اور ڈی جی خان کا دورہ کیا، متاثرین کو طبی امداد اور خوراک بھی فراہم کی گئی، مختلف مقامات پر میڈیکل کیمپ قائم کئے گئے ہیں، گندھاوا میں 115 مریضوں کا علاج کیا گیا، خضدار میں ایم 8 کی بحالی کا کام جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سندھ کے امن پر کسی طور کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ آصف زرداری

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ سندھ کے امن پر کسی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے