انقرہ (پاک صحافت) پاک فوج کی ریسکیو ٹیم بھی ترکی میں ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے آپریشن میں شریک ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترکیہ میں زلزلے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں، سردی اور نامساعد حالات میں امدادی ٹیمیں 24 گھنٹوں سے امدای کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ ترک صوبے ادیامان میں سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم نے 48 گھنٹے بعد ملبے سے ایک بچے سمیت 2 افراد کو بحفاظت نکالا ہے۔
ریسکیو ٹیم کی جانب سے اب تک جاں بحق ہونےوالوں کی 7 لاشیں ملبے سے نکال کر ورثا کے حوالے کی گئی ہیں۔ خیال رہے کہ ترکیہ اور شام میں زلزلے سے مجموعی اموات 11 ہزار 400 سے زیادہ ہوچکی ہیں، ترکیہ اور شام میں پیر کو 7.8 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔
Short Link
Copied