سوات (پاک صحافت) پاک فوج نے سوات کے علاقے بحرین میں 100 فٹ طویل اسٹیل کا پل تعمیر کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوات میں سیلاب کے باعث پرانا پل متاثر ہونے کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا تھا۔ پاک فوج نے قلیل مدت میں نئے اسٹیل پل کو تعمیر کرکے علاقہ مکینوں اور اطراف کی آبادی کو سہولت فراہم کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق علاقہ مکینوں نے فوری امدادی کارروائی اور بر وقت اقدامات کرنے پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال آنے والے سیلاب نے ملک بھر کے دیگر علاقوں کی طرح سوات میں بھی تباہی پھیلائی تھی۔
دوسری جانب پاک فوج کی جانب سے ملک بھر کے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں اور متاثرین کی بحالی کا سلسلہ اب تک جاری ہے۔