پاک فضائیہ کا دوسرا طیارہ امدادی سامان لے کر ترکیہ روانہ

لاہور (پاک صحافت) حکومت پاکستان کی ہدایت پر پاک فضائیہ کا دوسرا  سی۔130 طیارہ پی اے ایف بیس لاہور سے  امدادی سامان لے کر ترکیہ روانہ ہوگیا ہے۔ امدادی سامان میں خیمے، کمبل اور دیگر اشیائے ضروریہ شامل  ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کے ترجمان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ پاک فضائیہ کا سی-130 ہرکولیس طیارہ پاکستان کے عوام کی طرف سے زلزلہ سے متاثرہ ترک بھائیوں کے لیے 18634 پاؤنڈز امدادی سامان لے کر جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ پاک فضائیہ پھنسے ہوئے پاکستانی طلباء کو وزارت خارجہ اور ترکیہ میں پاکستانی سفارتخانے کے تعاون سے وطن واپس لانے کی بھی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ خیال رہے کہ ترکیہ اور شام میں پیر کے روز آنے والے تباہ کن اور سلسلہ وار زلزلوں سے اموات کی تعداد 7ہزار 266 ہوگئی ہے، ترکیہ میں 5 ہزار 434 اور شام میں ایک ہزار 832 اموات کی تصدیق ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

فیض حمید عمران کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن سکتے ہیں، وزیر دفاع نے اشارہ دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ شواہد بانی پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے