کراچی (پاک صحافت) پاک بحریہ کے جہاز یرموک نے شمالی بحیرہ عرب میں کامیاب انسداد منشیات آپریشن کرتے ہوئے 380 کلو منشیات ضبط کرلی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پی این ایس یرموک نے خفیہ معلومات پر شمالی بحیرہ عرب میں آپریشن کیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ضبط کی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں قیمت ہزاروں ڈالر ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق منشیات اسمگلنگ کے خلاف کامیاب آپریشن پاک بحریہ کی سمندر میں مؤثر نگرانی کا نتیجہ ہے۔
Short Link
Copied