پاک فوج

پاک افغان سرحد پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کا جوان شہید

راولپنڈی (پاک صحافت) پاک افغان سرحد پر واقع چوکی کو سرحد پار سے دہشت گردوں نے نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں پاک فوج کے جوان نے جام شہادت نوش کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک افغان بارڈر پر لوئر دیر میں سرحد پار سے دہشت گردوں نے فائرنگ کی ہے۔ فائرنگ افغان علاقے سے فوجی چوکی پر کی گئی۔ فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے ایک جوان نے جام شہادت نوش کرلیا ہے۔ جام شہادت نوش کرنے والے 36 سالہ حوالدار گل امیر کا تعلق لکی مروت سے تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردی کے واقعے پر پاک فوج کی جانب سے فوری طور پر جوابی کارروائی کی گئی۔ پاک فوج کی جوابی فائرنگ سے ایک دہشت گرد ہلاک جب کہ تین زخمی ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

دہشت گردی کا سر کچلے بغیر پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کا سر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے