پاک فوج

پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام، 5 خوارج ہلاک، 3 اہلکار شہید

راولپنڈی (پاک صحافت) سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنادی، جس کے نتیجے میں 5 خوارج ہلاک اور 3 سکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 18 اور 19 اگست کی درمیانی شب پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر خوارج کے ایک گروپ کی نقل و حرکت نوٹ کی گئی، جو دراندازی کی کوشش کر رہے تھے، سیکورٹی فورسز نے ان خوارج کو ضلع باجوڑ میں جا پکڑا۔

فورسز نے مؤثر طریقے سے ان خوارج کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا۔ نتیجتاً فتنہ الخوارج کے پانچ خوارج ہلاک ہوئے اور چار زخمی ہوگئے۔ تاہم، شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران ضلع خیبر کے 36 سالہ نائیک عنایت خان، مانسہرہ کے 35 سالہ لانس نائیک عمر حیات اور پشاور کے رہائشی 25 سالہ سپاہی وقار خان نے بہادری سے لڑتے ہوئے، شہادت کو گلے لگایا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان مستقل طور پر عبوری افغان حکومت سے کہتا رہا ہے کہ وہ سرحد کے اطراف میں موثر بارڈر مینجمنٹ کو یقینی بنائے۔ توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی اور خوارج کی جانب سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کو جاری رکھنے کے لیے افغان سرزمین کے استعمال سے انکار کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں

عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے